ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کو روزانہ کرنٹ لگایا جا رہا ہے، سرالحق

عوام کو روزانہ کرنٹ لگایا جا رہا ہے، سرالحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے سے روزانہ عوام کو کرنٹ لگایا جا رہا ہے، پاکستان میں وی وی آئی پیز کے لیے الگ اور عام شہری کے لیے الگ قانون ہے۔ جن لوگوں نے ضمیر خریدا ہے ان کے نام سامنے نہیں آئے ۔
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں 60 روزہ فنڈ جمع کرنے کی مہم کا آغاز ہو گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج تک پاکستان فلاحی ریاست نہیں بن سکا۔ موجودہ حالات بھی خطرات اورسازش کا شکار ہیں ۔ جماعت اسلامی قرآن و سنت کا نظام چاہتی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کو چندہ دیں تاکہ فلاحی کاموں کو بلا کسی رکاوٹ کے جاری رکھا جا سکے ۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں وی وی آئی پیز کے لیے الگ اور عام شہری کے لیے الگ قانون ہے۔ سنیٹ انتخابات کے لیے جن لوگوں نے ضمیر خریدا ان کے نام سامنے نہیں آئے، یہ پورا ٹبر ہی ملوث ہے ۔ سراج الحق نے کہا کہ جو کہتے تھے سو دن میں تبدیلی آ جائے گی وہ اب کہتے ہیں پانچ سال میں بھی کچھ نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم اپنی ناکامی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer