قیصر کھوکھر: اثاثے چھپانے پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے خلاف گھیرا تنگ، ایف بی آر نے گلوکارہ کا آڈٹ شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کا آڈٹ کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ گلوکارہ آئمہ بیگ کا سال 2019، 2020 کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ سے دو سال کے اثاثہ جات اور بینک ٹرانزیکشنز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایف بی آر سے بینک ٹرانزیکشنز بھی چھپائیں، ایف بی آر نے گلوکارہ کو جواب جمع کرانے کیلئے پندرہ روز کی مہلت دی ہے۔
دوسری جانب گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے راحت فتح علی خان کو دوبارہ نوٹس ارسال کردیا ہے۔ راحت فتح علی خان کو 15 جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ابتدائی نوٹس کے بعد راحت فتح علی خان ایف بی آر کو مطمئن نہیں کرسکے تھے۔
ذرائع کے مطابق خفیہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق دوبارہ جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دے گئی ہے، انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے راحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس کا پتہ لگایا تھا، ان لینڈ ریونیو ٹیم نے ٹیکس آفس کو تفصیلات بھجوائی تھیں۔ذ رائع ایف بی آر کے مطابق راحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس نے گوشواروں میں خفیہ اکاؤنٹس کو ظاہر نہیں کیا تھا۔