(سٹی42)سوشل میڈیا پر ایک زیر گردش پاکستانی لڑکی کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو کو سوشل صارفین بے حد پسند کررہے ہیں، لڑکی نے اپنی دوستوں کے ہمراہ ایک ویڈیو بنا کرشیئر کی ، ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مقبولیت حاصل ہوچکی ہے کیونکہ بھارتی یوٹیوبر نے اس پر ایک گاناتیار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستانی لڑکی نے اپنی دوستوں کے ہمراہ کسی تفریحی مقام پر موجود ہے جہاں ویڈیو کو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیاگیا،منفرد انداز اپناتے لڑکی ویڈیو میں کہہ رہی ہے کہ 'یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے'۔ ویڈیو کے سامنے آنے پر صارفین نے اس کے متبادل متعدد ویڈیوز بنائی اور وائرل کیں، معروف گلوکار علی ظفر نے بھی اس پر ایک ویڈیو بناتے ہوئے وائرل کی۔
ویڈیو میں وہ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور بتارہے ہیں کہ یہ میرا بلا ہے، یہ ہماری پچ ہے اور یہ میرا چھکا ہے اور مسکرارہے ہیں۔ لڑکی کی جانب سے بنائی ہوئی ویڈیو بھارت میں بھی مقبول ہوچکی ہے،بھارتی یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے اس پر گانا تیار کر کیا۔گانے کی اس ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کافی پسند کررہے ہیں۔بھارتی میوزک کمپوزر نے ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرشیئر کیا، ویڈیو کو اب تک 21 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔علاوہ ازیں اس گانے کو بھی پسند کیاجارہا ہے۔