(اکمل سومرو) سرکاری کالجوں کے گریڈ اٹھارہ میں 534 اساتذہ کی ترقیوں کیلئے صوبائی پرموشن بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
لاہور سمیت سرکاری کالجوں کے لیکچررز کو گریڈ 18 میں ترقیاں دینے کے لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ کالجوں کے 534 لیکچررز کو اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں پر ترقیاں دینے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ صوبائی پروموشن کمیٹی کا اجلاس 26 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ سرکاری کالجوں کے لیکچررز کے سینیارٹی نمبر 1351 سے 1885 تک کیسز ترقیوں کے لیے زیر بحث لائے جائیں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری کالجز لیکچررز کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں سیکرٹری ریگولیشن اور ڈی پی آئی کالجز پنجاب بھی شرکت کریں گے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے کالجوں کے اساتذہ کی ترقیوں کے منتخب کیسز کو حتمی شکل دی جائے گی۔
سرکاری کالجوں کے میل لیکچررز کیلئے خوشخبری
13 Feb, 2020 | 10:46 PM