(زاہد چوہدری) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے پانچ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیئے۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ نے 5 تحصیل ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ڈاکٹر ظفرمہدی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر، ڈاکٹر منصور ہادی خواجہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لیاقت پور، ڈاکٹر سہیل اقبال کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی لوہاراں، ڈاکٹر بشریٰ چوہدری کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پھالیہ اور ڈاکٹرغلام رسول کو ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
تحصیل ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات، نوٹیفکیشن جاری
13 Feb, 2020 | 09:23 PM