پولیس فورس کیلئے سوشل میڈیا پالیسی جاری کردی گئی

13 Feb, 2020 | 07:20 PM

Malik Sultan Awan

(علی ساہی) پولیس فورس کے لیے میڈیا پالیسی کے بعد سوشل میڈیا پالیسی بھی جاری کردی گئی ۔پولیس فورس کے افسران واہلکار نجی اکاؤنٹس پر وردی والی تصویر، گاڑی اور بیجز سمیت پولیس کےمتعلقہ کسی چیزکواستعمال نہیں کریں گے جبکہ ذاتی کسی بھی ڈیوائس میں سرکاری کاغذات کی کاپی بھی سکین نہیں کرسکیں گے۔
پنجاب پولیس فورس کوسوشل میڈیاکےاستعمال کےحوالےسےپالیسی جاری کردی گئی ہے۔آئی جی پنجاب کےحکم پرپولیس فورس کیلئےسوشل میڈیاپالیسی تمام یونٹس کو عملدرامد کےلیے بھجوادی گئی ہے۔ادرے کی پرائیویسی اوروقارکو بحال رکھنے کے لیے افسران واہلکاراس پر عملدرامدیقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔ پالیسی کے مطابق افسران اوراہلکارسرکاری معلومات ذاتی ڈیوائس میں سکین نہیں کرسکتے، تصویرسمیت دیگراشیاءبھی کمپیوٹرمیں سیونہیں رکھ سکتے، پنجاب پولیس کوذاتی حیثیت میں سوشل نیٹ ورکنگ کیلئےبھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سماجی رابطےکیلئےکسی بھی پلیٹ فارم پرباوردی پروفائل تصویرنہیں لگائی جائیگی۔
سوشل میڈیاپرکوئی افسریااہلکاراپناعہدہ بھی ظاہرنہیں کرےگا۔ کسی ادارےکی خدمات کیلئےافسران ممبرکی حیثیت سےبھی عہدہ استعمال نہیں کریں گے۔ افسران نام، بیج، لوگو یا گشت والی گاڑی کوسوشل میڈیاپراستعمال نہیں کریں گے، فوٹوگرافی، آڈیو، ویڈیو یاکسی بھی ملٹی میڈیافائل سےمتعلق تصویرشائع نہیں کریں گے۔
تمام افسران اپنےاکاؤنٹس کی پرائیویسی سیٹنگ لگائیں، ذاتی سوشل میڈیااکاؤنٹ پرسیاسی معاملات پربات سےگریزکریں۔یاد رہے کہ سابق آئی جی پنجاب کی جانب سےمیڈیا پالیسی بھی جاری کی گئی تھی جس پرصحافتی حلقوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے کافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

مزیدخبریں