اساتذہ کی ترقیاں التواء کا شکار

13 Feb, 2020 | 07:04 PM

Arslan Sheikh

( جنید ریاض ) استاد علم کا سرچشمہ اور قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا رول اہمیت کا حامل ہوتا ہے لیکن پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ تقری کے منتظر ہیں۔

استاد کے کردار سے کبھی کسی نے انکار نہیں کیا، نظام تعلیم میں استاد کو مرکزی مقام حا صل ہے۔ نئی نسل کی تعمیر و ترقی، معاشرے  کی فلاح و بہبود، جذبہ انسانیت کی نشوونما اور افراد کی تربیت سازی کی وجہ سے استاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

صوبہ بھر کے ہزاروں اساتذہ کی ان سروس پرموشن التواء کا شکار ہونے کا نوٹس لے لیا گیا۔ ڈی پی آئی پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے اساتذہ کی ان سروس پروموشن کے لیے ریکارڈ طلب کر لیاہے۔ صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ریکارڈ کیلئے لکھا جا چکاہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی عدم دلچسپی کی بنا پر اساتذہ کو پروموشن نہیں دی جا سکی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اب اساتذہ کی ان سروس پرموشن کیلئے اتھارٹیز کو فائنل وارننگ جاری کردی ہے۔ جس میں 19 فروری تک مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریکارڈ فراہم نہ کرنیوالے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں