لاہور کی سڑکوں پر کتوں کی دہشتگردی، شہریوں کا گھر سے نکلنا محال

13 Feb, 2020 | 02:42 PM

وقار نیازی

(زاہد چودھری) شہر میں آوارہ کتوں کی دہشت برقرار, آوارہ کتوں نے مزید 59 شہریوں کو کاٹ لیا.

شہرمیں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ,  ضلعی انتظامیہ تاحال آوارہ کتوں کوتلف کرنےمیں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کے باوجود کتے کاٹے کے کیسز میں کمی نہ ہوسکی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 59 شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کتے تلف کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے آوارہ کتوں سے دہشت کا شکار ہیں۔ رواں برس کے دوران اب تک آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز کی مجموعی تعداد اڑھائی ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ آوارہ کتوں کا نشانہ بننے والوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ 

مزیدخبریں