ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 118 نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ

لاہور میں 118 نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عثمان علیم) شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ شہر میں 42 کروڑ 48 لاکھ کی لاگت سے 118 فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کی جائیگی، ضلعی انتظامیہ لاہورنے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز سے جگہوں کی نشاندہی کے لیے سفارشات طلب کر لیں۔

صاف پانی کی فراہمی کیلئے شہر کے 118 مقامات پر آب  پا ک اتھارٹی واٹر فلٹر یشن پلانٹس کی تنصیب کرے گی، ضلعی انتظامیہ نے 118 مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کے لئے ایم این ایز اور ایم پی ایز  پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز سے سائٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم این ایز واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے 28 مقامات کی نشاندہی کریں گے جبکہ ایم پی ایز واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کےلئے 90 سائٹس کی نشاندہی کریں گے، ہر ایم این اے دو جبکہ ایم پی اے تین تین سائٹس کی نشاندہی کریں گے۔

ضلعی انتظامیہ لا ہور تمام سائٹس کی نشاندہی ہونے کے فوری بعد واٹرفلٹریشن پلانٹس لگانے کا کام شروع کرے گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ انور بریار اس پروجیکٹ کی نگرانی کریں گے ۔

Sughra Afzal

Content Writer