بہنوں سے جعلسازی: دو بھائیوں کیخلاف مقدمے کا حکم

13 Feb, 2019 | 09:54 PM

Shazia Bashir

 (جمال الدین) دوبھائیوں نے تین بہنوں کا پیدائشی ریکارڈ غائب کرکے مکان اپنے نام منتقل کرالیا۔ علم ہونے پر تینوں بہنوں کا سیشن کورٹ سے رجوع، عدالت نے عبدالرزاق اور اسحاق کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

 درخواست گزار بہنوں کی جانب سے شکیل احمد ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، رضیہ بی بی اور دیگر کا کہنا کہ بھائی عبدالرزاق اور محمد اسحاق نے دھرمپورہ میں واقع ڈیڑھ کروڑ کا تین منزلہ وراثتی مکان آپس میں بانٹ لیا علم ہونے پر تینوں بہنوں نے سول جج نور محمد کی عدالت میں اپنے حصہ لینے کیلئے کیس دائر کیا۔

 بہنیں سیشن جج لاہور خالد نواز کے سامنے بھی پیش ہوئیں اور کہا کہ تھانہ مصطفی آبادپولیس جعل سازی پر بھائیوں کیخلاف پرچہ درج نہیں کر رہی۔

بھائی سول جج نور محمد سے کیس تبدیل کرانا چاہتے ہیں اور عدالتی کارروائی کو لٹکانا چاہتے ہیں، سیشن جج لاہور خالد نواز نے پولیس کو دونوں بھائیوں کیخلاف پرچہ کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں