خوراک ضائع ہونے سے بچانے کیلئے نئے قانون کا مسودہ پیش

13 Feb, 2019 | 09:29 PM

Shazia Bashir

 (ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں خوراک کوضائع ہونے سے بچانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت، قانون کا مسودہ پیش ،عدالت نے سیکرٹری فوڈ کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا۔

 جسٹس جواد حسن نے بیرسٹر احمد پنسوتا سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔صوبائی حکومت کے وکیل نے خوراک کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے نئے قانون کا مسودہ پیش کیا ، جسٹس جواد حسن نے کہا کہ ڈرافٹ کا جائزہ لے کر پھر اس پر فیصلہ کریں گے۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیارکیا کہ کھانے کوضائع ہونے سے بچانے کیلئے آج تک قانون سازی نہیں ہوئی، عالمی سطح پر خوراک کو بچانے کیلئے قانون موجود ہے۔ درخواست گزاروں نے استدعاکی کہ عدالت خوراک کے تحفظ کیلئے موثرقانون سازی کاحکم دے ۔ سرکاری وکیل نے بتایاکہ حکومت کھانے کوضائع ہونے سے بچانے کیلئے قانون سازی کاارادہ رکھتی ہے اورقانون بنانے کیلئے مسودہ تیارکرلیا ہے۔

مزیدخبریں