پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل4 کو کرپشن فری بنانے کے لئے سرگرم

13 Feb, 2019 | 07:13 PM

Shazia Bashir

(شہبازعلی) پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل فور کو کرپشن فری،  متحرک بنانے کے لئے سرگرم ہو گیا، کھلاڑیوں اورآفیشلز سے اینٹی کرپشن کوڈ پر دستخط کروانے کے بعد ٹیموں اور کھلاڑیوں کو لیکچرز بھی دئیے گئے۔ 

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کے حوالے سے اہم لیکچرز دئیے، ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آ فیشلز کو غیر متعلقہ افراد سے دور رہنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کےرابطہ کرنے پر کھلاڑی اور آ فیشلزکو فوری طور پر اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اینٹی کرپشن یونٹ ہوٹل اور سٹیڈیم اور پریکٹس گراؤنڈ کی بھی کڑی نگرانی کرے گا، ذرائع کے مطابق تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو داؤد نامی مبینہ بکی سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو داؤد کی تصویر بھی دی گئی ہے

مزیدخبریں