"درآمدات کم کرکے برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے"

13 Feb, 2019 | 04:43 PM

Shazia Bashir

(قذافی بٹ)  نئی سکیمیں آئندہ ماہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر صنعت وتجارت اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ درآمدات کم کرکے برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن میں اجلاس ہوا، اجلاس میں کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔  اجلاس میں کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کیلئے پیسک کی نئی سکیمیں آئندہ ماہ سے شروع کرنے کا فیصلہ بھی ہوا۔

 صوبائی وزیر اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کے حوالے سے بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ اس منصوبے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے محنت اور مربوط انداز سے کام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور خصوصی مراعات کے باعث ملکی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔       

مزیدخبریں