(قذافی بٹ) حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی رپورٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کو 19 فروری تک تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں سانحہ ساہیوال کے حوالے سے تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اب تک کے سامنے آنیوالے شواہد کا بھی جائزہ لیا گیا ، جے آئی ٹی اب تک جن امور کا احاطہ کیا وہ بھی اجلاس میں زیربحث آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی 19 فروری تک حتمی رپورٹ حکومت پنجاب کو جمع کرائے گی جس کی واضح ہدایات جے آئی ٹی کو کردی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی مقررہ مدت میں رپورٹ جمع کرانے کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کو بھی باضابطہ آگاہ کرے گی۔