"حکومت نوازشریف کے دل کا ہرعلاج کروائے گی"

13 Feb, 2019 | 04:07 PM

Shazia Bashir

(قذافی بٹ) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نوازشریف کے دل کا ہر علاج کروائے گی لیکن نوازشریف کے دل کی ہر خواہش پوری نہیں کرے گی۔     

تفصیلات کے مطابق کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول گرلز کیمپس میں سپورٹس ڈے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حکومت نوازشریف کے دل کا ہرعلاج کروائے گی لیکن انکے دل کی ہر خواہش کو پورا نہیں کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہباز شریف کو جانفشانی کے ساتھ پی اے سی کا چئیرمین نہیں بنایا، اپوزیشن نے قسم کھا لی تھی کہ اسمبلی کا بزنس نہیں چلنے دینا، مجبوراً پی اے سی کا چئیرمین بنانا پڑا۔

 انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو خود احساس کرلینا چاہیے کہ انُ پر کرپشن کے دھبے ہیں اور جس کمیٹی کے وہ چیئرمین بنے ہیں وہ کرپشن اور بدعنوانی روکنے کیلئے ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگر پنجاب میں بھی حمزہ شہباز کی صورت میں ہمیں کڑوی گولی نگلنا پڑی تو مجھے بھی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا ممبر بنا دیں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ لڑائی کیلئے نہیں بلکہ چیک اینڈ بیلنس کے لیے کمیٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں