درنایاب:نیب کا ڈر یا ایل ڈی اے سٹی کے سیکنڈلز کا خوف، ایل ڈی اے کا قرعہ اندازی کے لیے تیار کردہ سافٹ ویئر کی لمز ، یو ای ٹی اور پی آئی ٹی بی سے جانچ پڑتال کا فیصلہ کر لیا گیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہر کی سب سے بڑی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔ تاہم منصوبے پر نیب کی جانب سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ ایل ڈی اے نے منصوبے کے پہلے فیز کی قرعہ اندازی کا فیصلہ کررکھا ہے۔ ایل ڈی اے کی جانب سے سافٹ ویئر کو لمز ، یو ای ٹی ، پنجاب آئی ٹی بورڈ سے تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سافٹ ویئر کو نیب اور ایف آئی اے سائبر کرائم کو بھی بھجوایا جائے گا۔ ایل ڈی اے کے شعبہ آئی ٹی نے ان ہاوس سافٹ وئیر تیار کیا ہے۔
ایل ڈی اے سٹی کے سیکٹر فائیو کی قرعہ اندازی کے لیے قبل از وقت اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے سافٹ ویئر کی تصدیق کرانے کی تجویز دی تھی۔ آئندہ چند روز میں ایل ڈی اے سافٹ ویئر کی تصدیق کا عمل مکمل کرائے گا۔ قرعہ اندازی کے دن نیب اور ایف آئی حکام کے ساتھ تصدیق کنندگان کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔ ڈبلیکیشن ، ایکسس فائلز اور ایشو پرسن کی نشاندہی کرنے کے عمل کے لیے سافٹ ویئر کی مدد لی گئی ہے۔