ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی حکومت صنعت وتجارت کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے: پرویز ملک

لیگی حکومت صنعت وتجارت کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے: پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:فیروز پور روڈ کے صنعتکاروں کے وفد کی وفاقی وزیر صنعت وتجارت پرویز ملک سے ملاقات۔ پرویز ملک کا کہنا ہے کہ لیگی حکومت صنعت وتجارت کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

صنعتکاروں کے وفد میں ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر ادیب اقبال شیخ ،چیئرمین فیروز پور روڈ میاں عبدالرزاق سمیت دیگر کاروباری شخصیات شامل تھیں۔ میاں عبدالرزاق نے کہا کہ صنعت کوپیدواری مسابقتی فضا کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے مابین انرجی کی قیمت میں فرق کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کی ساٹھ فیصد صنعت پنجاب میں ہے۔ جسے گیس گیارہ سو روپے مکعب فٹ اور سندھ کو چھ سو روپے کے حساب سے گیس فراہم کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے پنجاب کی صنعت مسائل سے دوچار ہے۔ وفاقی وزیر صنعت وتجارت نے صنعتکاروں کے مسائل کے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔