سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر زرقا موٹر سائیکل پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئیں

13 Feb, 2018 | 07:14 PM

رانا جبران
Read more!

قذافی بٹ: ٹریفک کا رش، ٹائم کم مقابلہ سخت، سینیٹ انتخابات میں کاغذات جمع کرانے کے لئے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر زرقا بھی ٹریفک میں پھنسی تو موٹر سائیکل پر کاغذات جمع کرانے پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا رش بھی سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کی   امیدوار ڈاکٹر زرقا کے راہ میں حائل نہ ہوسکا، ڈاکٹر زرقا نہال ہاشمی کی خالی ہونے والی نشست پر پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار ہیں۔ وہ  اپنے کاغذ جمع کرانے نکلیں تو شہر کی بےہنگم ٹریفک انکے راستے کی رکاوٹ بن گئی۔ ہائیکورٹ چوک میں انکی گاڑی ٹریفک میں پھنس گئی۔

 انہوں  نے  حل یہ نکالا کہ گاڑی ڈرائیور کے حوالے کی،  راہ چلتے موٹر بائیک والے کو درخواست کی اور اس پر بیٹھ کر الیکشن کمیشن بھاگم بھاگ پہنچ گئیں۔ الیکشن کمیشن پہنچی تو کاغذات جمع کرانے میں صرف چند منٹ باقی تھے۔ الیکشن کمیشن پنجاب نے 4 بجے سے صرف چند منٹ پہلے انکے کاغذات نامزدگی جمع کرکے انکی ساری بھاگ دوڑ کو کنارے لگا دیا۔

مزیدخبریں