زاہد چوھدری: ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈائریکٹر فنانس کی سیٹیں خالی۔ جناح ، گنگا رام ، سروسز اور جنرل ہسپتال میں ڈائریکٹر فنانس نہ ہونے سے مالی امور چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔
تفصلات کے مطابق خودمختار حیثیت کے حامل ٹیچنگ ہسپتالوں کے اربوں روپے کے بجٹ کے استعمال کیلئے ڈائریکٹر فنانس کی گریڈ انیس کی پوسٹیں تخلیق کی گئی تھیں لیکن محکمہ خزانہ اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی عدم دلچسپی کے باعث ڈائریکٹر فنانس کی سیٹیں ہی خالی پڑی ہیں۔
اس وقت جناح ہسپتال ، گنگا رام ، جنرل اور سروسز ہسپتال میں ڈائریکٹر فنانس کی سیٹوں پر اکاونٹس گروپ کے گریڈ انیس کے افسران کی تعیناتی نہیں کی گئی بلکہ ڈائریکٹر فنانس کا عارضی چارج کسی جونیئر اہلکار کو سونپ کر "ڈنگ ٹپاو پالیسی" کے تحت مالی امور سر انجام دیئے جارہے ہیں جس سے ہسپتالوں کے مالی امور ابتری کا شکار ہیں ۔