نبیل ملک: محکمہ سول ایوی ایشن کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر نئے آئی ٹی سسٹم کے متعلق دوسرے شہروں کے افسران کو ٹریننگ دینے کا آغاز کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر جاری ٹریننگ سیشن میں ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، فیصل آباد، سیالکوٹ، اسلام آباد، پشاور، گلگت اوراسکردو سمیت دیگر شہروں کے افسران شامل ہیں۔ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد لاہور میں متعارف کرایا گیا جدید آئی ٹی سسٹم باقی شہروں تک بھی پہنچ پائے گا۔
علاوہ ازیں دوسرے شہروں سے ٹریننگ پر آئے افسران کی لاہوری کھانوں سے خوب تواضع کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹریننگ پر آئے افسران فارغ اوقات میں شہر کے اہم اور تاریخی مقامات کی سیر و تفریح بھی کریں گے۔ سول ایوی ایشن افسران کی ٹریننگ سیشن کی ویڈیو سٹی 42 نے حاصل کر لی ہے۔