(قذافی بٹ)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی خالی نشست پر یکم مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقاحصہ لیں گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی نااہلی کے بعد ان کی سینیٹ کی سیٹ پر ضمنی انتخاب یکم مارچ کو ہوں گے، تحریک انصاف نے بھی نہال ہاشمی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب لڑنے کیلئے ڈاکٹر زرقا کو میدان میں اتار دیا۔ ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 فروری ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 فروری کو کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 فروری رکھی گئی ہے۔ اپیلوں پر فیصلہ 19 فروری کو سنایا جائے گا۔ 21 فروری کو امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے کی آخری تاریخ رکھی گئی ہے جبکہ ضمنی انتخاب یکم مارچ 2018 کو ہوں گے۔