(در نایاب) ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ اولڈ ڈیفنس روڈ اور فیروز پور روڈ پرآپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا، ایل ڈی اے نے بغیر نقشہ تعمیر عمارتیں اور بنیادوں کو مسمار کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے اولڈ ڈیفنس روڈ اور فیروز پور روڈ پرآپریشن کیا اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ہے جبکہ اس علاقے میں بڑے پیمانے پر عماتیں بغیر نقشے کے تعمیر کی رہی تھیں، بنیادیں بھی گرا دی گیئں۔
ایل ڈی سے نے بھاری مشینری کی مدد سے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا ہے جبکہ ایل ڈی اے سٹی کی اراضی پر بھی کارروائی کی گئی ہے۔