سانحہ مال روڈ کے شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا: منتظر مہدی

13 Feb, 2018 | 02:03 PM

Read more!

(عثمان الیاس) ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی نے شہید سب انسپکٹر محمد ریاض کی قبر پر حاضری دی۔ پولیس اہلکاروں نے گارڈ آف آنرز پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ مال روڈ کو ایک سال مکمل ہو گیا، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی نے قبرستان فیروز پور روڈ نشتر کالونی میں شہید سب انسپکٹر محمد ریاض کی قبر پر حاضری دی اور پولیس اہلکاروں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ سانحہ مال روڈ کے شہیدوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

مزیدخبریں