پی ایس ایل تھری کو تنازعات سے بچانے کیلئے پی سی بی کا بہترین اقدام

13 Feb, 2018 | 01:50 PM

(عامر رضا)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل تھری کو تنازعات سے بچانے کے لیے امپائرز اور اور ریفریز کے لیے کوچنگ کورس کا انعقاد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈ می میں شروع ہونے والے اس کوچنگ کورس کا مقصد پی ایس ایل تھری کو تنازعات سے پاک بنانا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذیر اہتمام امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے ریفریشر کورس مین امپائرز اور ریفریز کو ڈی آر ایس ڈیسیژن ریویو سٹم کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے امپائرز کوچ ڈینیز برنز پاکستانی امپائرز اور میچ ریفریز کو تربیت دیں رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کورس کا مقصد 22 فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز کو تربیت دینا ہے کورس دو روز تک جاری نیشنل کرکٹ اکیڈمی مین جاری رہے گا۔

مزیدخبریں