ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرہ آفاق شاعر فیض احمد فیض کا 107 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے

 شہرہ آفاق شاعر فیض احمد فیض کا 107 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) شہرہ آفاق شاعر فیض احمد فیض کا 107 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے،’’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ‘‘ کے خالق کی ملک بھر میں سالگرہ کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، ان کے اشعار کی انقلاب آفرینی آج بھی جذبوں کو جلا بخشنے کا ذریعہ ہے۔

 لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔ گلوں میں رنگ بھرے، بادِ نو بہار چلے اور مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ جیسے لازوال شعروں کے خالق فیض احمد فیض کی 107 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ معروف شاعر فیض احمد فیض 13 فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے تدریسی مراحل اپنے آبائی شہر سیالکوٹ اور لاہور میں مکمل کیا۔ اپنے خیالات کی بنیاد پر 1936ء میں ادبا کی ترقی پسند تحریک میں شامل ہوئے اور اسے بام عروج پر بھی پہنچایا۔

 دوسری جنگ عظیم کے دوران انہوں نے برطانوی فوج میں شمولیت اختیار کی لیکن بعد میں ایک بار پھر علم کی روشنی پھیلانے لگے جو زندگی کے آخری روز تک جاری رہا۔ فیض احمد فیض کا تخلیقی سرمایہ 9 شعری، 2 نثری اور ایک مجموعہ خطوط پر محیط ہے۔ 1963ء میں فیض کو لینن پیس ایوارڈ سے نوازا گیا اور وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی ادیب تھے.

فیض کا کلام دنیا کی کئی زبانوں میں منتقل ہوچکا ہے۔ فیض 20 نومبر 1984ء کو 73 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔