ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ چیئرنگ کراس کو 1 سال بیت گیا، پولیس کےچاق و چوبنددستہ کی شہداءکوسلامی

سانحہ چیئرنگ کراس کو 1 سال بیت گیا، پولیس کےچاق و چوبنددستہ کی شہداءکوسلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) سانحہ چئیرنگ کراس کو ایک سال بیت گیا، دہشت گردوں کی حملوں میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کےجوانوں کی یاد میں یوم شہدا آج منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن میں قرآن خوانی سے ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جب تک قوموں کے بہادر سپوت زندہ رہیں کوئی بھی دہشت گرد اس قوم کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، پنجاب پولیس میں بھی ایسے بہادر سپاہیوں کی کمی نہیں، سانحہ چئیرنگ کراس میں پولیس کے بہادر افسران اور وسپاہیوں نے دہشت گردوں کےحملوں کے سامنے خود کوپیش کرتے ہوئے عام شہریوں کی حفاظت کا قیمتی فرض ادا کیا، انہی شہدا کو یاد کرنے کے آج یوم شہدا پولیس منایا جا رہا ہے۔

پولیس لائن کی مسجد میں دن کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا، جس میں پولیس افسران اور اہلاکروں کی کثیر تعدادنے شرکت کی، امام مسجد ڈاکر فضل حنان نے شہدا کےدرجات کی بلندی کےلئے دعا کرائی۔

یوم شہداء پولیس کا آغازقلعہ گجر سنگھ میں قرآن خوانی سے ہوا، پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ میں شہداءکےایصال ثواب کیلئےقرآن خوانی جاری، پولیس افسران،شہداء کےلواحقین سمیت اہلکاروں کی بڑی تعدادکی شرکت، قرآن خوانی پولیس لائن میں واقع مسجد میں کروائی گئی۔

شہد کسی بھی قوم کے سر کا تاج ہوتے ہیں، اور زندہ قومیں اپنے شہدوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی، قرآن خوآنی میں شرکت کے لئے آئےایس انٹی رائٹ فورس ندیم کھو کھر نے پولیس کے شہدا کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

قرآن خوانی کرنے والے پولیس اہلکاروں اورافسران کا کہنا تھا کہ وہ اپنےشہدا کی لازوال قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئی شہریوں کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔