مختلف ہسپتالوں کےبورڈآف مینجمنٹ نامزد

13 Dec, 2024 | 11:27 PM

زاہد چوہدری : حکومت نے مختلف ہسپتالوں کےبورڈآف مینجمنٹ نامزدکردیئے، میو ، پی آئی سی ، سروسز ، جناح ، جنرل کے ممبران نامزد  کردیے ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز ، پنجاب ڈینٹل ہسپتال اور شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران بھی  نامزد کر دیئے ۔
حکومت پنجاب نے8 ٹیچنگ ہسپتالوں کے بورڈآف مینجمنٹ کے ممبران نامزد کردیئے۔پی آئی سی کے بورڈ میں پروفیسرمحمداظہر، ڈاکٹرسلمان شاہد، ڈاکٹرراحیل صدیقی، طارق نجیب نجمی، محمد اورنگزیب اورڈاکٹر فرقدعالمگیرشامل ہیں۔ میوہسپتال کے بورڈ میں پروفیسرانجم حبیب وہرہ، ڈاکٹرعاصم حمید، ڈاکٹر اجمل خان،عارفہ صبوحی، بیرسٹر حارث، عمرذوالفقارشامل ہیں۔

جناح ہسپتال کے بورڈ میں ڈاکٹرگوہراعجاز، پروفیسر محمودشوکت، ریٹائرڈ بیوروکریٹ عرفان علی، ڈاکٹر ریاض احمد چوہدری، نجیب فیصل اورساجد یوسفانی شامل ہیں۔ سروسزہسپتال کے بورڈ میں پروفیسراسداسلم خان، ڈاکٹر جاوید بٹ، کیپٹن جاوید اکبر، ندیم ضیا پیرزادہ، خواجہ طاہراورجاوید اقبال شامل کئے گئے۔

 پی جی ایم آئی وجنرل ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ میں پروفیسر تسنیم رضا، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرزاہد پرویز، جاوید اسلم، ڈاکٹرعدنان خان، سلطان محمود اورڈاکٹرشبانہ حیدر شامل ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزکے بورڈ میں پروفیسراطہرجاوید، ڈاکٹرمحمود صلاح الدین، زاہد سعید، عمران یعقوب، بیرسٹر حارث سہیل اورسعداحسان الدین شامل ہیں۔ پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر زاہدہ سرور، انور رشید، محمد شاہجہان، رملہ الطاف بیگ، محمد الیاس شامل ہیں۔

مزیدخبریں