ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینچورین ٹی ٹونٹی میں ہینڈرکس کی سٹیٹ آف دی آرٹ سینچری، پروٹیز نے میچ جیت لیا

South Africa vs Pakistan T20, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سینچورین کے  پبلک پارک کرکٹ سٹیڈیم میں ساؤتھ افریقہ کے اوپنر  روزا ہینڈرِکس نے پاکستان کے باؤلرز کو ٹی ٹونٹی کرکٹ سکھا دی، ہینڈرِکس نے 56 گیندوں سے کمالِ اطمنان کے ساتھ سینچری بنائی، ان کے سو رنز میں  10 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں۔  ساؤتھ افریقہ نے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کر کے 206 رنز بنائے تھے، ساؤتھ افریقہ نے 20 ویں اوور کی تیسری گیند پر 210 رنز بنا کر پاکستان کو آؤٹ کلاس کر دیا، اب سیریز میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کا سکور برابر ہے۔

پروٹیز کی اننگز میں ابتدا بہت اچھی نہیں ہوئی تھی ریان رکیلٹن صرف دو رنز بنا کر دوسرے اوور کی دوسری گیند پر  کیچ آؤٹ ہو گئے تھے۔ یہ جہانداد کا اوور تھا۔ پروٹیز کی دوسری وکٹ چوتھے اوور کی آخری گیند پر گری جب میتھیو  بریزکی  بھی جہانداد ہی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، تب افریقہ کا مجموعہ 28 تھا۔ بڑے ٹارگٹ کے تعاقب میں دو وکٹیں گنوانے کے بعد  ریزا ہینڈرکس اور ریسی وین ڈر ڈوسن نے اپنی محتاط بیٹنگ سے اننگز کو آگے بڑھا، محتاط سٹروکس کے ساتھ گیارہ رنز فی اوور کے رن ریٹ کے نزدیگ نزدیک رہنے کی کوشش کی اور واقعتاً امیزنگ پارٹنر شِپ دکھائی۔  

ہینڈرکس کو سینچری بنانے کے لئے دوسرے اینڈ پر موجود بڑے بیٹ ریسی وینڈر ڈوسن نے سپورٹ کیا، ڈوسن خود 31  گیندوں سے  48 رنز بنا چکے ہیں، ان کے مجموعے میں تین چھکے اور تین چوکے شامل ہیں۔  پروٹیز نے 17 اورز میں 177 رنز بنا لئے ہیں، پاکستان کے 206 رنز سے ایک زیادہ بنانے کے لئے انہیں باقی اوورز دس کی ایوریج سے کھیلنا تھے۔

ہینڈرکس 63  گیندوں سے 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی ڈوسن کے ساتھ پارٹنر شِپ 157 رنز کی تھی۔  ڈوسن نے 38 گیندوں سے 66 رنز بنائے، ہینڈرکس کے بعد کیپٹن ہینرچ کلیسن آئے جنہوں نے 5 گیندوں سے  8 رنز بنائے اور ڈوسن کے ساتھ بیٹ فضا میں لہراتے ناٹ آؤٹ واپس گئے۔

 صائم ایوب کی مزے کی بیٹنگ، سینچری میں اپنا ہی رکاوٹ بن گیا  

پاکستان کی اننگز کی دلچسپ ترین بات صائم ایوب کی ماسٹرلی بیٹنگ تھی۔ صائم ایوب نے  گیارہ چوکے اور پانچ چھکے مار کر ساؤتھ افریقہ کے ساتھ ٹی ٹونٹی میچ میں سینچورین کے  کرکٹ فینز کو غیر متوقع پلئیژر کی بوچھاڑوں سے بھگو ڈالا لیکن خود بدقست بیٹر سینچری نہ کر سکے اور 98 رنز پر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔  پاکستان کی ٹیم ساؤتھ افریقہ ٹؤر کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 20 اوورز میں 206 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس کی بڑی وجہ صائم ایوب کی امیزنگ بیٹنگ رہی۔ اس میچ میں بابر اعظم 20 گیندوں سے  31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم وہ اپنے گیارہ ہزار رنز بنا کر تیز کھیلنے کی کوشش میں جورج لینڈے کی گیند پر فریرا کے ہاتھ سے کیچ آؤٹ ہوئے۔

Caption

آج پاکستان کی اننگز کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ پانچوں آؤٹ ہونے والے بیٹر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ٹاس

سینچورین کے پبلک پارک کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے ساتھ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ  میں ٹاس پاکستان کے رضوان نے جیتا اور خود بیٹنگ کرنے کی آپشن چنی، ڈربن میں ہونے والے گزشتہ میچ میں ساؤتھ افریقہ کے ہینرچ کلیسن نے جیتا تھا اور انہوں نے بھی خود بیٹنگ کرنے کی آپشن لی تھی، وہ میچ ساؤتھ افریقہ جیت گیا تھا۔ 

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کے کیپٹن رضوان 13 گیندوں سے 11 رنز بنا کر چوتھے اوور میں آؤٹ ہوئے، وہ صائم ایوب کے ساتھ اوپننگ کرنے آئے تھے۔ بابر اعظم نے  31 رنز بنائے،  عثمان3, طیب طاہر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عرفان نے  30 رنز بنائے، عباس نے 11 رنز بنائے، صائم ایوب کی سینچری بننے میں رکاوٹ بنے اور ناٹ آؤٹ گئے، باقی سارا بوجھ صائم ایوب نے تنہا اٹھا۔ 

ساؤتھ افریقن باؤلرز کی پرفارمنس

نقبہ پیٹر اور کوینا مفاکا کی سب سے زیادہ پٹائی ہوئی، دونوں کو صائم ایوب کی ڈیٹرمنڈ اننگز کے دوران ان کے سامنے جانے کی سزا  14 اور پونے  14 رنز فی اوور اکانومی کی شکل میں ملی۔ اوٹنیل  بارٹمین اور ڈونوول فریرا  کو بھی ساڑھے طبارہ رنز فی اوور اکانومی کا گفٹ صائم ایوب کے طفیل ہی ملا۔