بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین گیارہ ہزار رنز بنا لئے

13 Dec, 2024 | 10:41 PM

Waseem Azmet

سٹی42:   بابر اعظم سینچورین میں دوسرے ٹی تونٹی میچ میں اپنی بیٹنگ سے پاکستان کو تو بڑا مجموعہ بنانے مین کوئی مدد نہیں کر سکے تاہم اس میچ میں انہوں نے  گیارہ ہزار ٹی ٹونٹی رنز  پورے کر لئے۔ بابر اعظم  نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے تھوڑے میچوں میں گیارہ ہزار رنز بنانے والے بیٹر ہیں, 

آج سنچورین کے سپر سپورٹس پارک کرکٹ  سٹیڈیم میں ون ڈاؤن کھیلتے ہوئے بابر اعظم نے  20 گیندوں سے 31 رنز بنائے جن میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

بابر اعطم نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں 11000 رنز بنانے کا اعزاز  سنچورین ٹی ٹونٹی میچ میں 11 واں رن لے کر حاصل کیا۔

 بابر اعظم نے 11 ہزار ٹی ٹوینٹی رنز  298 اننگز میں  بنائے۔ ان سے پہلے  کرس گیل نے 314 اننگز میں 11 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

بابر اعظم 7 ہزار، 9 ہزار اور 10 ہزار رنز بھی کم سے کم اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ  بنایاتھا۔ 

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ ہزار رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی اور دنیا بھر میں گیارہویں بیٹر ہیں۔  اس سے پہلے کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز اور ویرات کوہلی،  ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس بھی ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ ہزار رنز سکور  کرچکے ہیں۔

بابر اعظم نے سنچورین ٹی ٹونٹی میچ کی اس اننگز کے دوران پروفیشنل کرکٹ کے 26 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔

مزیدخبریں