نومولود بچوں کی فروخت کیس ،  پولیس بچوں کے والدین  تک نہ پہنچ سکی 

13 Dec, 2024 | 09:57 PM

وقاص احمد :  چوہنگ کے علاقے میں نومولود بچوں کی فروخت کیس میں  پولیس بچوں کے  حقیقی والدین  تک  تاحال نہ پہنچ سکی 

 پولیس ذرائع کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں کمسن بچوں کی فروخت کے معاملہ میں اہم انکشاف ہوا کہ ایف آئی آر میں نامزد کوئی بھی ملزم بچوں کا حقیقی والد یا والدہ نہیں ہے ۔شہباز نامی ملزم بچوں کو اوکاڑہ سے لے کر لاہور آیا،ملزم سے برآمد ہونے والا بچہ اور بچی کے والدین الگ الگ ہیں،بچوں کو اوکاڑہ سے خریدا گیا یا دھوکہ دہی سے لاہور لایا گیا؟تفتیش جاری ہے ۔ پولیس تاحال دونوں بچوں کے حقیقی والدین تک نہیں پہنچ سکی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کے بعد پولیس بچوں کے والدین کی تلاش میں اوکاڑہ جائیگی،ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعہ سے بچوں کے والدین کا تعین ہوگا،واقعہ کا مرکزی ملزم شہباز جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہے۔خواتین اور دیگر ملزمان کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

مزیدخبریں