ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’جلد الیکٹرک وہیکل ٹیکسیاں چلیں گی‘

’جلد الیکٹرک وہیکل ٹیکسیاں چلیں گی‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ای وی ٹیکسی کی سہولت کیلیے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، سندھ میں ماحول دوست ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، کراچی میں جلد الیکٹرک وہیکل ٹیکسیاں چلیں گی اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

شرجیل میمن نے چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں توانائی اور زراعت کے کئی منصوبوں کے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔

 شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت کئی منصوبے کامیابی سے جاری ہیں، چینی سرمایہ کاروں کو سندھ میں ہر طرح کی معاونت دی جائے گی، سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرے گا۔  انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ چار ایم او یوز پر دستخط ہوئے ہیں، چین پاکستان میں مختلف انڈسٹری زون بنانے میں مدد کر رہا ہے، صنعت کے شعبے میں حکومت اقدامات کر رہی ہے، چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

 شرجیل میمن نے کہا کہ ہم نوجوانوں کیلیے روزگار کے مواقع مہیا کر رہے ہیں، ای وی ٹیکسی کی سہولت کیلیے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، سندھ میں ماحول دوست ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں۔ چینی سرمایہ کاروں کی حکومتی سطح اور نجی تاجروں سے بھی ملاقات کروائی ہے، پاکستانی تاجروں کو چینی سرمایہ کاروں کے قریب لانا چاہتے ہیں، زراعت، لائیو اسٹاک، انڈسٹری اور تاجروں کو مضبوط کرنا ہوگا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پروپیگنڈے کے باوجود چینی سرمایہ کار تعاون کرنے کو تیار ہیں، چین نے ہر مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹی سے 50 ہزار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا وژن ہے نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ دھابیجی میں میڈیکل سٹی بنانے جا رہے ہیں جس کا فائدہ پورے پاکستان کو ہوگا، میڈیکل فیلڈ کی جو چیزیں بنائی جائیں گی وہ ایکسپورٹ بھی ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ سولر انرجی کے مختلف آپشنز پر بھی کام کر رہے ہیں، سولر کے حوالے سے لانگ ٹرم معاہدہ کیا جا رہا ہے۔