ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان جنوبی افریقا ٹی 20 میچ،پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان جنوبی افریقا ٹی 20 میچ،پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سنچورین  میں کھیلے جانے والے  میچ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔اسپنر سفیان مقیم کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان نیازی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عباس آفریدی ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف،جہانداد خان اور ابرار احمد بھی دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔میزبان جنوبی افریقا کو سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے