ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کا جامع منصوبہ لایا جارہا ہے؛چئیر پرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ

 پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کا جامع منصوبہ لایا جارہا ہے؛چئیر پرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب: چئیر پرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر (ر)بابر علاؤ الدین  نے  پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا دورہ  کیا۔ سی ای او سید زاہد عزیز کی جانب سے پنجاب میں صاف پانی کے منصوبوں پر جامع بریفنگ دی ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز نے چئیر پرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر (ر)بابر علاؤ الدین کو  خوش آمدید کہا، پنجاب میں مجموعی طور قائم واٹر فلٹریشن پلانٹس پر تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ۔

 سی ای او سید زاہدعزیزنے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایات پر تمام تر منصوبوں کو تازہ ترین ڈیٹا اور سرویز کی بنیاد پر مرتب کیا جارہا ہے، پنجاب کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کا کنٹرول صاف پانی اتھارٹی کو سونپا گیا ہے،  تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کے آپریشن کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرینگے۔

 بابر علاو الدین نے کہا کہ پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کا جامع منصوبہ لایا جارہا ہے صاف پانی کے استعمال و کفایت سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائیگی ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایڈمن انس رحمان، ڈائریکٹر سنٹرل زون صفیان حبیب سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے ۔میٹنگ کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز نے ادارے کی کارکردگی رپورٹ بھی بریگیڈئیر (ر)بابر علاؤ الدین کو پیش کی گئی ۔