مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے، گورنر سردار سلیم حیدر

13 Dec, 2024 | 06:27 PM

حسن علی : گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کے وفد کی صدر پنجاب پی ایل ایف راحیل کامران چیمہ کی  قیادت میں ملاقات ہوئی ۔ 

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز لائرز فورم کے وکلاء نے حقیقی جمہوریت کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ایک سیاسی جماعت کی سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے۔مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔آئینی بینچ کے قیام میں چیئرمین بلاول بھٹو کا تاریخی کردار ہے جوکہ شہید بے نظیر بھٹو کے وثرن کی تکمیل ہے۔26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے جمہوریت کے خلاف کام کرنے والے سازشی عناصر کا راستہ بند کر دیا۔بھٹو ازم کے منشور کو پنجاب کی ہر وکلاء بار میں لے کر جائیں گے۔پاکستانی عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

 عظیم حفیظ انفارمیشن سیکرٹری پی ایل ایف پنجاب نے کہا پیپلز لائرز فورم ملک میں کسی بھی قسم کی سول نافرمانی کی تحریک کے خلاف شدید مزاحمت کرے گی۔

مزیدخبریں