ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے 4 ملزموں کو نوٹسز جاری

 سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے 4 ملزموں کو نوٹسز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے 4 ملزموں کو نوٹسز جاری کر دیے ۔ 

نوٹس میں جے آئی ٹی نے ملزمان کو 16دسمبر کو طلب کر رکھا ہے، جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد  بھی موجود ہیں ۔ ملزموں میں سردار اظہر طارق خان، سراج احمد ، آصف رشید اور محمد ارشد شامل ہیں۔ 

حکام کے مطابق ان ملزمان  نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپگنڈےکے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا۔ 

سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے سلسلے میں جے آئی ٹی کی جانب سےپہلے بھی 7 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے، ان میں صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطا الرحمن، اظہر مشوانی، عروسہ ندیم شاہ، کومل آفریدی اور ایم علی ملک شامل تھے، ان تمام ملزمان کو 13 دسمبر (آج) طلب کیا گیا ۔

وفاقی حکومت نے  سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لئے PECA ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق  آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل دی ہے ۔ جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔