ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصری شاہ اور  لوہاری گیٹ سے 2،2  چور گرفتار

 مصری شاہ اور  لوہاری گیٹ سے 2،2  چور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری :مصری شاہ ڈولفن سکواڈ نے  کارروائی کرتے ہوئے  2 مشکوک ملزموں گرفتار کرلیے اور اسلحہ برآمد ہوا۔
 ڈولفن ترجمان کے مطابق مصری شاہ ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا،ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزموں کو پنج پیر روڈ کے قریب گرفتار کر لیا،گرفتار ملزموں کے قبضہ سے پستول، چوری شدہ موبائل، موٹرسائیکل برآمد ہوئے ۔ملزموں کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی،ملزموں ریکارڈ یافتہ ہیں، عظیم، سجاول قانونی کارروائی کیلئےتھانہ مصری شاہ کے حوالےکردیا گیا 

لوہاری گیٹ  پولیس نے 2موٹرسائیکل چور  پکڑ لیے 

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوہاری گیٹ عبدالمنان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور موٹر سائیکل  2چوروں کوگرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزموں  میں گینگ کا سرغنہ عمر عرف سمیر اور اس کے ساتھی زاہد شامل ہے ۔ 

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزموں سے 23موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز برآمد ہوئے ۔ملزموں  نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ۔