وقاص احمد:مزنگ کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم شاہد نے 6 سال قبل متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کو مکان کرایہ پر لیکر دیا تھا،ملزم نے بچی کی ماں کو بہلا پھسلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور 6 سال تک اسے بلیک میل کرتا رہا،ملزم نے 18 سالہ لڑکی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر لڑکی کی ماں نے 15 پر کال کر دی۔
پولیس کے مطابق ملزم کا لڑکی کے ساتھ زنا بالجبر کا اعتراف کر لیا ہے،ملزم کیخلاف تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔