ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن  کیس سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا۔

  الیکشن کمیشن آف پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 17 دسمبر کو کرے گا، اس سماعت میں شواہد ریکارڈ کئے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ ماہ توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 17 دسمبر کو وڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ آئندہ سماعت پر شواہد و گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔