علی ساہی:پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے لئے ایک لاکھ 33ہزار989 نئی وردیاں سلوا لی گئیں۔
مرد اہلکاروں کیلئے1لاکھ 26ہزار سےزائدیونیفارم بنوائے گئےجبکہ خواتین اہلکاروں کیلئےساڑھے7 ہزار سے زائد یونیفارم بنوائے گئے۔
نئی وردیاں 36 اضلاع اور 9یونٹس کو دی جائیں گی۔لاہور پولیس کو 31ہزار205 وردیاں دی جائیں گی۔شیخوپورہ پولیس کو 3ہزار125 وردیاں،گوجرانوالہ کو5740،راولپنڈی پولیس کو 8646،سرگودھا کو 3ہزار 368،فیصل آباد پولیس کو 7ہزار 824 ملتان پولیس کو 5331،بہاولپور پولیس کو 3001 وردیاں دی جائیں گی۔
اسی طرح ڈی جی خان پولیس کو 2ہزار 465وردیاں ملیں گی،ٹیلی پنجاب کو 6ہزار 149،ایم ٹی پنجاب کو 1299وردیاں ملیں گی،سی پی او 150،پی سی سہالہ 616،پی سی ٹی لاہور 511 وردیاں دی جائیں گی۔
اے آئی جی لاجسٹک نےتمام سربراہان کوفوکل پرسنزمقررکرنےکامراسلہ جاری کردیا۔