ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی سب سے پائیدار گاڑی کونسی؟ شوقین افراد کیلئے اہم خبر

دنیا کی سب سے پائیدار گاڑی کونسی؟ شوقین افراد کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : 2024 میں پائیدار کار برانڈز کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کرکے سوُباروُ  نے ٹویوٹا اور لیکسس کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ 

 کنزیومر رپورٹس کی جانب سے گزشتہ ہفتے پائیداری کے اعتبار سے دنیا بھر کے کار برینڈز کی فہرست جاری کی گئی ، جس کے مطابق 2024 کے سب سے پائیدار برانڈز میں سرفہرست ’سوبارو‘ ہے، دوسرے نمبر پر ’لیکسس‘، تیسرے نمبر پر ’ٹویوٹا‘ اور چوتھے نمبر پر ’ہونڈا‘ ، پانچویں  نمبر پر ’ہونڈا اکیورا‘،  چھٹے نمبر پر ’مزدا‘ ،  ساتویں نمبر پر ’آڈی‘ اور آٹھویں نمبر پر  ’بی ایم ڈبلیو‘ رہی ۔ اس کے علاوہ صارفین نے  9واں نمبر ’کیا‘ اور10 واں  نمبر ’ہنڈائی‘ کے نام کیا ۔

 کنزیومر رپورٹس کنزیومر پراڈکٹس کی رینکنگز اور رویوز جاری کرنے والی ویب سائٹ ہے۔ اس بار  کنزیومر پراڈکٹس کے زیر اہتمام سال  2000 سے 2024 ماڈلز کے درمیان 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس میں کچھ 2025 کے ماڈلز بھی شامل کیے گئے۔

مام کار برانڈز سے متعلق 20 مسائل کی فہرست ترتیب دی جاتی ہے جن میں ٹرانسمیشن، انجن کارکردگی، الیکٹرانکس، کار کے اندرونی حصے، بریکس، الیکٹرانک بیٹریاں، انجن وارنٹی سے لے کر کار میں ہونے والے بڑے نقصانات شامل ہیں۔اس سروے میں سبسکرائبرز اپنی خریدی ہوئی کاروں کے بارے میں رپورٹ کرتے ہیں۔ اراکین ایک سوالنامہ پُر کرتے ہیں، جس میں وہ اپنی گاڑیوں میں پیش آنے والے مسائل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ یہ فہرست صرف پائیداری کی بنیاد پر کنزیومر رپورٹس کے سروے کے بعد ترتیب دی گئی ہے جبکہ دنیا کی بہترین گاڑیوں اور ان کے مالکان کے مطمئن ہونے کے اعتبار سے  فہرست مختلف بھی ہو سکتی ہیں۔