ڈی جی نادرا کی ڈگری جعلی نکلی، ملازمت سے برطرف

13 Dec, 2024 | 03:52 PM

سٹی42: نادرا نے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔

  رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سرگودھا ریجن ذوالفقار احمد کی ایم بی اے کی ڈگری پر دستخط کرنے والے اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکہ کے صدر ہی نہیں تھے، بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجراء کے وقت کچھ اور تھا، نادرا کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کی اور نادرا کی حاصل کی ہوئی معلومات کی تصدیق کر دی۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ایچ ای سی کی جانب سے مساوی ڈگری کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ نادرا کی جانب سے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد  تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے،چیئرمین نادرا نے ہائی کورٹ کے فیصلے اور اظہار وجوہ میں غیرتسلی بخش جواب پر ذوالفقار احمد کے خلاف تادیبی کارروائی کی۔

مزیدخبریں