ویب ڈیسک: ایڈونچر کے شوقین سیاحوں کیلئے خوشخبری آگئی، دنیا کے بلند ترین ہارٹ ایئر بیلون کو پاکستان میں پہلی مرتبہ سیاحتی مقام پر لانچ کردیا گیا۔
ضلع مانسہرہ کے تاریخی مقام بالاکوٹ میں پاکستان کے پہلے ہاٹ ائیر بیلون کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ یہ پاکستان میں ونٹر ٹورازم اور بین الاقوامی سیاحت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
بیلون پائلٹ عبدالباسط کا کہنا ہے کہ ایڈونچر کے شوقین سیاحوں کو اب بیرون ممالک جانے کی ضرورت نہیں، وہ ہاٹ ائیر بیلون میں بیٹھ کر دریائے کنہار سمیت کاغان ویلی کے بلندو بالا سیاحتی مقامات کے دلکش نظاروں سے خوب لطف اندوز ہو سکیں گے۔
یاد رہے کہ ہاٹ ایئر بیلون رائیڈز پیشہ ورانہ کمپنیاں چلاتی ہیں جو اپنے صارفین کو محفوظ اور پرلطف تجربات فراہم کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ یہ کمپنیاں جدید آلات استعمال کرتی ہیں اور سخت حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرتی ہیں، تاکہ مسافر پرواز کے دوران اپنی حفاظت اور آرام کے بارے میں پراعتماد رہ سکیں۔
اس سے قبل ترکی، تھائی لینڈ اور چائنہ جیسے ملک دنیا بھر سے ہاٹ ائیر بلوننگ کے ذریعے سیاحوں کی دلچسپی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔