ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذاکرات کی خبریں غلط، اسد قیصر نے سپیکر کے پاس جانے کی وجہ بتا دی

 مذاکرات کی خبریں غلط، اسد قیصر نے سپیکر کے پاس جانے کی وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ  سپیکر کے پاس فاتحہ خوانی کے لیے گئے تھے مذاکرات کے لیے نہیں۔

 قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مذاکرات عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہی ہوں گے ایک کمیٹی بنا دی ہے جب حکومت راضی ہو گی تب مذاکرات کریں گے۔

  انہوں نے کہا کہ کل سے میڈیا میں ڈائیلاگ اور مذاکرات کی بات چل رہی ہے میں،سپیکر کے پاس صرف فاتحہ خوانی کیلئے گیا تھا وضاحت دینا چاہتا ہوں کہ مذاکرات کی خبریں غلط ہیں۔

 انہوں ںے کہا کہ میں پھر سوال کرتا ہوں 26 نومبر کو گولی کیوں چلائی؟ جبکہ آئین پُرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، اسلام آباد میں احتجاج نہ کرنے سے متعلق قانون آئین کی خلاف ورزی ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے، سپریم کورٹ کے سینئر ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے۔ ہمارے ایک رکن کو استعفیٰ دینے کیلئے زبردستی بلایا گیا۔