ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذاکرات شروع نہیں ہوئے،ابھی صرف سلام دعا ہوئی ہے،شیر افضل مروت

مذاکرات شروع نہیں ہوئے،ابھی صرف سلام دعا ہوئی ہے،شیر افضل مروت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں ہوئے، ابھی تو صرف سلام دعا ہوئی ہے۔

 پی ٹی آئی کے رہنما نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 دسمبر سے پہلے پہلے بات ہو جائے تو ملک کے لیے اچھا ہے،15 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی نے ترسیلاتِ زر سے متعلق کال دی ہوئی ہے،حالات جوں کے توں رہے تو کال پر عمل درآمد ہو گا۔

 اس سے قبل نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی صورت مذاکرات نہیں چاہتی، پاکستان تحریکِ انصاف مذاکرات کر رہی ہے تو یہ بھاگ رہے ہیں، ملک کی خاطر مذاکرات ہو رہے ہیں تو ہونے چاہئیں۔

 پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا تھا کہ حکومت تکبر اور رعونت سے نکلے اور اپوزیشن کو انگیج کرے۔