ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر ودیگر اشتہاری قرار

 پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر ودیگر اشتہاری قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: نو مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمہ میں بڑی پیشرفت، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال ، حماد اظہر ودیگر اشتہاری قرار۔

تفصیلات کےمطابق عدالت نے مراد سعید ،واثق قیوم ،زبیر خان نیازی ،حامد رضا گیلانی ،رئیس احمد اشتہاری کو بھی اشتہاری قرار دیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزموں کو اشتہاری قرار دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،تھانہ ماڈل ٹاؤن کے دو مقدمات میں پولیس کی درخواست پر عدالت نے کارروائی کی،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے اشتہارات شائع کئے ملزمان گرفتاری کے ڈر روپوش چکے۔