ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کا  جھوٹا پروپیگنڈا ،  ملک بھر سے30 ملزمان گرفتار 

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کا  جھوٹا پروپیگنڈا ،  ملک بھر سے30 ملزمان گرفتار 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:پی ٹی آئی کا احتجاج کے بعد سوشل میڈیا پر لاشوں کا جھوٹا پروپیگنڈا،وزیر اعظم کی بنائی گئی ٹاسک فورس نےرپورٹ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔
سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف ٹاسک فورس نے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں شروع کر دیں۔
سائبرکرائم ونگ نےلاہورسمیت دیگر اضلاع میں 71 ایف آئی آرز کا اندراج کر لیا،سائبر کرائم ونگ نے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے 30 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے 52 ایف آئی آرز کا اندراج کیا۔
کراچی میں 16، سکھر 4اور حیدر آباد میں 7 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ایف آئی اے کوئٹہ کی جانب سے بھی 7 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
ملک بھر میں پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف ابتک 154مقدمات کا اندراج ہو چکا۔ایف آئی اے نے ملک بھر میں ابتک 30 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے نےملزمان کی گرفتاریوں کیلئے161ریڈزکیں ،ٹاسک فورس کے پاس ابتک 249 انکوائریاں زیرتفتیش ہیں جن پرمقدمات کا اندراج ہو گا۔