گرینڈٹیچرزالائنس پنجاب کے ساتھ محکمہ سکول ایجوکیشن کےمعاملات طےپا گئے

13 Dec, 2024 | 01:01 PM

جیند ریاض :نان پرفارمنگ سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے لئے مستقل ٹی او آربنائےجائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق  مذاکرات کے لئے اساتذہ کے نمائندوں و محکمہ تعلیم کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی،کمیٹی کی تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا،کمیٹی کی تجاویز پر 100 سے کم تعداد والے سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔

ٹائم سکیل پروموشن، سروس و پروموشن رولز میں خامیوں کا خاتمہ کیا جائے گا،رکاوٹوں کا خاتمہ، ایجوکیٹرز کی مستقلی، ٹرانسفر پالیسی میں خامیوں کا خاتمہ ہوگا،ریشنلائزیشن کے عمل کے ساتھ ساتھ سکول ٹیچرز انٹرن بھرتی کئے جائیں گے۔
 وزیرتعلیم نے بتایا کہ   اساتذہ کی رہائش،صحت کی سہولت،گروپ انشورنس کوبہتربنانےکیلئےاقدامات کیےجائینگے، اساتذہ کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں