ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی 

9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری پر سانحہ 9 مئی کے مقدمہ کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

 سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر، خاتون رہنماء عالیہ حمزہ اور دیگر کارکن عدالت میں پیش ہوئے۔

 اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان اور پی ٹی آئی رہمنا صنم جاوید عدالت میں پیش نہ سکے، پی ٹی آئی ایم این اے شفقت عباس ایڈووکیٹ نے عمر ایوب اور صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست میڈیکل رپورٹ کیساتھ عدالت میں جمع کروائی۔

 پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری پر عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

 واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے مقدمہ کی بریت کی درخواست پر سماعت کرنا تھی، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف میانوالی، کمر مشانی اور عیسیٰ خیل میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کرنے اور حساس قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔