ڈی سی لاہور کا بنیادی مرکز صحت ہیئر کا دورہ ،مریضوں کا ریکارڈ چیک کیا

13 Dec, 2024 | 12:40 PM

 بسام سلطان : ڈی سی لاہوربنیادی مرکز صحت میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بنیادی مرکز صحت ہیئر کا دورہ کیا،ڈی سی نے بنیادی مرکز صحت انتظامیہ سے ملاقات کی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی ،اُنہوں  نےادویات کی فراہمی و سٹاک، ڈاکٹر و سٹاف کی حاضری، مریضوں کا ریکارڈ چیک کیا۔

 ڈی سی لاہور  نے کہا کہ   بنیادی مرکز صحت انتظامیہ مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔

سید موسیٰ رضا نے بنیادی مرکز صحت میں نئی زیر تعمیر عمارت کا بھی جائزہ لیا،اُنہوں نےمعیاری میٹیریل استعمال کرنےاور جلد از جلد تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے مزید کہا کہ تعمیراتی کام تاخیر کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔

مزیدخبریں