خان شہزاد:شہر لاہور کے یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کم قیمت پر دستیاب ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کے 20 کلو تھیلے کی کمی جاری ہے اور گھی و آئل کا بحران بھی بدستور برقرار ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافے اور سامان کی کمی کے باعث شہریوں کو ضروری اشیاء کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔